معروف فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرا پیٹر میکلر ایوارڈ سے سرفراز

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ معروف خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرا کو جرات مندانہ اور اخلاقی صحافت پر ‘پیٹر میکلر ایوارڈ فار کوریجس اینڈ ایتھیکل جرنلزم 2020’ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں مسرت زہرا کو سال رواں کے ہی ماہ جون میں واشگٹن ڈی سی میں قائم انٹرنیشنل وومنز میڈیا فاؤنڈیشن نے سال 2020 کے ‘آنجا نائیدر نگہاس کریج ایوارڈ’ سے سرفراز کیا تھا۔