معروف فٹ بالر پیلے کی ضعیف العمرماں بیٹے کی موت سے لاعلم

   


لندن : معروف فٹ بالرپیلے کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ لیجنڈ فٹ بالر پیلے کا انتقال ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی بہن ماریا لوسیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ سیلسٹے کی دیکھ بھال خود کرتی ہیں جو اس وقت 100 برس کی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضعف العمری کے باعث والدہ زیادہ تر وقت اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ والدہ یہ تو جانتی ہیں کہ آنجہانی فٹ بالر کی طبیعت ناساز رہتی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتیں کہ انہیں کیا ہوا تھا اور نہ ہی انہیں بھائی کی موت کا علم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آنجہانی کھلاڑی پیلے نے اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ منائی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی پوسٹ کی تھی۔واضح رہے کہ برازیلین کھلاڑی پیلے گزشتہ چند ہفتوں سے اسپتال میں آنتوں کے کینسر کے باعث زیرِ علاج تھے جس کے بعد گزشتہ جمعرات کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔