معروف قاری شیخ نورین کار حادثے میں جاں بحق

,

   

خرطوم : عالم اسلام کے معروف قاری شیخ نورین محمد صدیق شمالی سوڈان کے شہر وادی حلفہ میں ایک گاڑی حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قاری شیخ نورین محمد صدیق اپنی حسن قرات کی وجہ سے دنیا میں مشہور تھے ۔ قاری شیخ نورین ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھے کہ کار حادثے کا شکار ہوگئے ، فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا تھا ، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ جب کہ ایک حافظ کی حالت تشویش ناک ہے ۔