ادویات و تشخیص کے شعبہ کی وسیع کمپنی میڈ پلس کی پیشکش ۔ ریٹیل اسٹورس میں اضافہ
حیدرآباد 23 جون ( سیاست نیوز ) ہندوستان کے معروف فارمیسی اور ڈیاگنوسٹک ادارے میڈ پلس Medplus نے زائد از 500 قسم کی ادویات پر 50 تا 80 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ادویات کہنہ اور دیگر امراض کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ ایم ڈی میڈ پلس ہیلت سروسیس گنگائی مدھوکر ریڈی نے بتایا کہ ان کی کمپنی کے ہندوستان بھر میں 3800 ریٹیل دوکانات ہیں جو سات ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اب یہ کمپنی مزید 800 ریٹیل اسٹورس شروع کرنا چاہتی ہے جن میں 40 اسٹورس تلنگانہ ریاست میں ہونگی ۔ میڈ پلس کے ذریعہ صرف اعلی معیاری ادویات قابل بھروسہ مینوفیکچررس کی تیار کردہ سربراہ کی جاتی ہیں۔ کمپنی نے کئی مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے اشتراک کیا ہے تاکہ معروف برانڈ والی اور حقیقی ادویات ہی صارفین کو قابل رسائی قیمتوں پر سربراہ کی جاسکیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کا جنرک ادویات سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ان کی اپنی ادویات قابل بھروسہ اور برانڈ والی ہیں۔ ان پر 50 تا 80 فیصد تک ڈسکاونٹ صارفین کو دیا جا رہا ہے ۔ چونکہ وہ بڑے پیمانے پر ایک وسیع نیٹ ورک کے ساتھ کام کرتے ہیں اس لئے اتنا بھاری ڈسکاؤنٹ گاہکوں کو دینا ممکن ہو پا رہا ہے ۔