معروف کھلاڑیوں نے یوگا کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وریندر سہواگ ، ہربھجن سنگھ، وی وی ایس لکشمن ،محمدکیف اور ٹیل ٹینس کی کھلاڑی مونیکا بترا سمیت کئی معروف کھلاڑیوں نے یوگا کیا۔کھلاڑیون نے اپنے ویڈیو اور فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کئے ۔ یوگا کی شروعات 21 جون 2015 کو ہوئی تھی۔ سہواگ نے یوگا کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ‘‘ تھوڑا وقت بھلے لگے گا، لیکن یوگا سے ہی ہوگا۔ ہربھون سنگھ نے بھی اپنی بیوی گیتا بسرا اور بیٹی کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ۔ محمد کیف نے بھی یوگا کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ‘ خود کا خیال رکھنے سے مجھے محبت ہے ۔ وہی شریس ایئر نے پیٹ ڈاگ کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے دو تصاویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ اپنے پارٹنر ان کرائم کے ساتھ یوگ اور میوزک ڈے سیلی بریٹ کرتے ہوئے ۔لکشمن نے بھی یوگا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی آپ محنت اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ یوگا کررہے ہیں۔ ٹیبل ٹینس کھلاڑی مونیکا نے بھی کہا کہ یوگا من، جسم اور آتما کے توازن کو برقرار رکھتا ہے ۔