معروف گلوکار بھوپندر سنگھ نہیں رہے

   

ممبئی : نامور غزل گلوکار اور بالی ووڈ سنگربھوپندر سنگھ کا ممبئی کے ایک اسپتال میں مشتبہ طور پرپیٹ کے کینسر اورکووڈ سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے آج انتقال ہوگیا۔ وہ 82 سال کے تھے ۔ پانچ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے ‘دل ڈھونڈتا ہے’، ’نام گم جائے گا’، ‘تھوڑی سی زمین تھوڑا آسمان’، دو دیوانے شہر میں، کسی نظر کو تیرا انتظار، کسی کو مکمل جہاںنہیں ملتا، جیسے کئی متعدد مشہور نغموں اور کلام کو اپنی آواز دی۔ امرتسر کی پیدائش والے بھوپیندر سنگھ نے 1950 ء کے دہے میں آل انڈیا ریڈیو سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا ۔ بالی ووڈ اور زندگی کے کئی دیگر شعبوں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔