معزول صدر سوڈان کے خلاف کرپشن کے الزام میں عدالتی تحقیقات

   

Ferty9 Clinic

خرطوم /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کے معزول صدرعمرالبشیر کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت 31 جولائی سے عدالتی تحقیقات شروع کی جائے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق استغاثہ نے عمر البشیر پر کرپشن، غیرملکی کرنسی پاس رکھنے اور 11 کروڑ 30لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر جمع کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے قبل سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح برہان نے استغاثہ کی زیرنگرانی فوج، پولیس اور سیکورٹی اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔