معشوقہ کو نذر آتش کرنے کے بعد عاشق کی خودکشی

   

حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) معشوقہ کو زندہ جلاکر عاشق نے خودکشی کرلی۔ وقارآباد میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسمہا نامی شخص نے اس کی معشوقہ پر پٹرول ڈال کر زندہ جلادیا اور بیچ بچاؤ کے لئے پہونچنے والے دو افراد کو بھی اس نے آگ لگادی اور خودکشی کرلی۔ اس واقعہ میں معشوقہ انجماں اور عاشق نرسمہا فوت ہوگئے۔ جبکہ دیگر دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجماں اور نرسمہا کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے ناجائز تعلقات ہوگئے تھے اور چند روز سے انجماں نے نرسمہا سے دوری اختیار کرلی تھی۔ یہ بات نرسمہا کے لئے ناقابل برداشت ہوگئی۔ جو آج اپنی معشوقہ کے مکان پہونچا اور پٹرول ڈال کر معشوقہ کو آگ لگادی جبکہ مکان میں موجود دیگر دو افراد جو بیچ بچاؤ کیلئے پہونچے اُس نے ان دونوں کو بھی آگ لگادی جو ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔