حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) معشوقہ کے شوہر کے حملہ میں زخمی شخص فوت ہوگیا جو گذشتہ روز نارائن گوڑہ میں پیش آئے حملہ میں زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ ناگراجو علاج کے دوران فوت ہوگیا جبکہ اس کی معشوقہ 25 سالہ ارتھی شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہے۔ گذشتہ روز ارتھی، ناگراج اور ارتھی کے 10 ماہ کے بچہ پر پٹرول ڈال کر ارتھی کے شوہر ناگاسائی نے آگ لگادی تھی۔ جب ارتھی اپنی والدہ سے ملاقات کے لئے چکڑپلی مارکٹ پہنچی تھی ارتھی کے پہلے شوہر ناگاسائی نے یہ حملہ کیا تھا جو ارتھی اور ناگراج کے تعلقات سے پریشان تھا۔ 8 سال قبل ارتھی اور ناگاسائی کی شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بچہ ہے چند سالوں سے ارتھی نے ناگاسائی سے دوری اختیار کرلی تھی اور ناگراج کے ساتھ زندگی بسر کررہی تھی ان دونوں کی شادی کی تصدیق نہیں ہوپائی جبکہ ناگراج سے ارتھی نے ایک بچہ کو جنم دیا تھا جو 10 ماہ کا تھا گذشتہ روز حملہ میں بچہ فوت ہوگیا اور ناگراج آج فوت ہگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع