معشوقہ کے گھر چھوڑدینے پرایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) معشوقہ کے گھر چھوڑنے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس حدود کے حفیظ پیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شیخ ابراہیم نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ ابراہیم پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو گاجولہ انارم علاقہ کے ساکن چاند پاشاہ کا بیٹا تھا۔ شیخ ابراہیم کی سال 2016 میں شادی ہوئی تھی اور اس کے تین بچے ہیں۔ گذشتہ ایک سال سے ابراہیم اپنی معشوقہ کے ہمراہ ارون کالونی حفیظ پیٹ میں رہتا تھا۔ تین روز قبل ابراہیم کی معشوقہ اسے چھوڑ کر چلی گئی اور وہ پریشان تھا۔ اس دوران ابراہیم کے بھائی کو اپنے بھائی کی حرکت کا پتہ چلااور اس نے بیوی بچوں پر توجہ دینے کی بھائی کو تاکید کی۔ حالات سے پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر ابراہیم نے خودکشی کرل