معطلی کے خلاف آندھرا کے آئی پی ایس عہدیدار ٹریبونل سے رجوع

   

حیدرآباد 13 فبروری ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے معطل شدہ آئی پی ایس عہدیدار اے بی وینکٹیشور راو نے سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل میں درخواست دائر کی ہے ۔ انہوں نے ٹریبونل میں شکایت کی کہ انہیں ریاستی حکومت نے غیر قانونی طور پر معطل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گذشتہ سال مئی سے تنخواہ بھی نہیں جاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی واضح وجہ کے بغیر حکومت نے انہیں معطل کیا ہے اور ٹریبونل سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ معطلی کو برخواست کردے ۔