حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی سے معطلی سے متعلق اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کے فیصلہ کو چیلنج کرنے بی جے پی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ معطل ارکان ایٹالہ راجندر، رگھونندن راؤ اور راجہ سنگھ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ تینوں نے علحدہ درخواستیں داخل کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے قواعد کی خلاف ورزی کرکے معطل کیا ۔ ہائی کورٹ سے معطلی احکامات کالعدم کرنے اپیل کی گئی۔ درخواست گذاروں نے کہا کہ انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت کے حق میں احکام جاری کئے جائیں۔ درخواست کے ساتھ معطلی کی قرارداد، ویڈیو ریکارڈنگ پیش کرنے سکریٹری لیجسلیچر کو ہدایت دینے کی خواہش کی گئی۔ رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں آنے کی امید ہے۔ رگھونندن راؤ کے مطابق ریاستی صدر بنڈی سنجے کی قیادت میں جلد صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کرکے تلنگانہ اسمبلی کارکردگی سے واقف کرایا جائیگا ۔ ر