رانچی: اتراکھنڈ منی لانڈرنگ معاملے کی ملزم معطل آئی پی ایس آفیسر پوجا سنگھل کے خلاف ای ڈی کورٹ نے الزام طے کر دیاہے ۔ ای ڈی کورٹ نے پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3اور4کے تحت سنگھل کے خلاف الزام طے کیا ہے ۔ سنگھل کے خلاف ٹرائل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دونو ں فریق کی طرف سے بحث ہونے کے بعد کورٹ نے الزام طے کرنے کے لئے 10اپریل کی تاریخ طے کی تھی۔ اس سے پہلے ای ڈی کی خصوصی عدالت نے 3اپریل کو پوجا کی دسچارج پٹیشن کو خارج کر دیا تھا۔ رانچی ای ڈی کورٹ کے خصوصی جج پی کے شرما کی کورٹ میں منریگا گھپلہ معاملے کی سماعت جاری ہے ۔