معطل آئی پی ایس وینکٹیشورراؤ کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش میں معطل آئی پی ایس عہدیدار اے بی وینکٹیشورراؤ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اے ایم کھنڈویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری پر مشتمل ڈیویژن بنچ پر مقدمہ کی سماعت کی گئی۔ گذشتہ ایک سال سے وینکٹیشورراؤ کو معطل رکھا گیا ۔ سپریم کورٹ نے معطلی میں توسیع سے متعلق سرویس رولس سے واقف کرانے حکومت کو ہدایت دی۔ قواعد کے مطابق حکومت نے معطلی میں توسیع کا دعویٰ کیا۔ آندھرا پردیش کے وکیل نے بتایا کہ قواعد کے مطابق معطلی میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ وینکٹیشور راؤ کے وکیل نے بتایا کہ انکے موکل پر بدعنوانیوںکے الزامات نہیں ہیں۔ قواعد کے مطابق ایک سال سے زیادہ معطلی کی گنجائش نہیں ہے۔ عدالت نے وینکٹیشورارؤ کو اندرون تین یوم معطلی میں توسیع کے خلاف پٹیشن دائر کرنے اجازت دے کر آئندہ سماعت 9 مارچ کو مقرر کی ہے۔