معطل اراکین پارلیمنٹ کی بحالی کیلئے اپوزیشن کا مارچ

   

نئی دہلی: کانگریس، ڈی ایم کے ، شیوسینا سمیت بڑی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے آج لکھیم پور کھیری کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ کی برطرفی اور راجیہ سبھا کے اراکین کی معطلی کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر پارلیمنٹ ہاؤس سے وجئے چوک تک مارچ کیا۔اپوزیشن کے ارکان نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ سے وجئے چوک تک مارچ نکالا۔ ان جماعتوں کے لیڈروں نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجئے چوک تک مارچ بھی نکالا تھا۔ معطل ارکان سرمائی اجلاس کے آغاز میں معطل کیے جانے کے بعد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں شہید ہوئے کسانوں کے اہلخانہ کو انصاف دلانے کیلئے ان کی لڑائی جاری ہے۔