نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں ‘غیر مہذب برتاؤ’ کی وجہ سے معطل کیے گئے 12 اراکین پارلیمنٹ چہارشنبہ کو اس کارروائی کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔دھرنے پر بیٹھے ارکان پارلیمنٹ معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیشن کے دوران ہر روز صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھرنے پر بیٹھیں گے ۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی بھی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور وہ ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کے لئے پہنچے ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے اور کئی دیگر پارٹیوں کے لیڈر بھی حمایت میں پہنچے ۔