معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ عدالت میں پیش این آئی اے کو 15 روزہ تحویل دی گئی

   

جموں ۔ 23 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جموں اینڈ کشمیر پولیس دیویندرسنگھ جسے دہشت گردوں کی مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ، جمعرات کو یہاں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 15 روز کے لئے این آئی اے تحویل میں بھیج دیا گیا۔ دیویندر کے ساتھ چار دیگر ملزمین کو بھی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ حزب المجاہدین کے دہشت گرد ملزمین میں شامل ہیں۔