معظم جاہی مارکٹ کے تزئین نو حصہ کو یوم جمہوریہ کو کھول دیا جائے گا

   

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) معظم جاہی مارکٹ کا اصل حصہ جس کی فی الوقت مرمت و تزئین نو کی جارہی ہے۔ عوام کے لئے یوم جمہوریہ 26 جنوری کو کھول دیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ جی ایچ ایم سی کے خیریت آباد زونل کمشنر مشرف علی نے کہاکہ ہم اس مارکٹ کے سامنے کے حصہ کو 26 جنوری تک آپریشنل بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ جمعرات کو فلورنگ، ٹیریس کی واٹر پروفنگ، روشنی کے کام، کیبل وائرس کے لئے انڈر گراؤنڈ ڈکٹس بچھانے، ہیرٹیج سائنس کے کام تقریباً مکمل ہوگئے۔ لائٹ فکسچرس، ریمپس کی تعمیر وغیرہ سے متعلق کام جاری ہیں۔