معلق لوک سبھا، دوسال میں دوبارہ انتخابات

   

Ferty9 Clinic

راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس مستحکم ، نجومی کی پیش قیاسی
حیدرآباد ۔8 اپریل ( این ایس ایس ) مہوپادھیائے ، سری کلاہستی سوامی دیوستھانم کے نجومی پنڈت ملوگو راما لنگیشورا ورا پدی سدھانتی نے کہا ہے کہ اپریل اور مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بعد معلق لوک سبھا تشکیل پائے گی اور اندرون دو سال دوبارہ انتخابات ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بی جے پی کے استحکام میں کمی ہوگی اور راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو استحکام حاصل ہوگا ۔ تیسرے محاذ کے قیام کی کوششوں میں شدت ہوگی لیکن اس کا نتیجہ صفر رہے گا ۔ سوامی سدھانتی نے جو عالمی درجہ کے نجومی سمجھے جاتے ہیں اور ماضی میں ان کی کئی پیش قیاسیاں درست ثابت ہوئی ہیں ، کہا کہ مغربی بنگال کی ممتابنرجی ، بہار کے نتیش کمار اور اترپردیش کی مایاوتی سیاسی محاذ پر الجھن پیدا کریں گی ۔