معمار دستور ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کو خراج

   

نرساپور میں تقریب ‘امدادی چیکس کی تقسیم ‘رکن اسمبلی مدن ریڈی ‘ سابق وزیر سنیتا لکشما ریڈی کی شرکت

نرساپور ۔ نرساپور میں معمار دستور ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو رکن اسمبلی ایچ مدن ریڈی نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے یہاں ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی تقریب میں شرکت کی اور امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر وی سنیتا لکشماریڈی و دیگر قائدین مسرز جی ریڈی ‘ چندراگوڑ ‘ رمیش گوڑ ‘ سروپا سریندر ‘ سریتا مہیش ‘ تحصیلدار آنندراؤ ‘ ایم پی ڈی او جگدیشو چاری کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ قبل ازیں رکن اسمبلی سی ایچ مدن ریڈی نے ویلڈرتی منڈل پر پہلے پرگتی کے تعمیر شدہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلدی واگو پر مزید چار چیک ڈیمس کی منظوری حاصل ہوگئی ہے ۔ ان چیک ڈیمس کی تعمیر کے بعد ویلڈرتی منڈل کی زراعت میں زبردست اضافہ یقینی ہے ۔ اس موقع پر منڈل ویلڈرتی کے دیہاتوں میں منظور شدہ سی ایم ریلیف فنڈس کے چیکس مستحقین میں تقسیم عمل میں آئی ۔