معمرترین: 119سالہ جاپانی خاتون کا انتقال

   

ٹوکیو: دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 119 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ کین تاناکا2 جنوری 1903 میں جاپان کے جنوب مغربی علاقے فوکاکا میں پیدا ہوئی تھیں۔ عالمی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاپان دنیا کا واحد ملک ہے،جس میں سب سے زیادہ معمرافراد بستے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں 28 فیصد لوگوں کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے پہلے گنیز بک نے فرانس کی ایک خاتون جین لوئز کالمنٹ کو دنیا کی معمر ترین خاتون تسلیم کیا تھا۔ وہ 1997 میں 122 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔