معمرین، معذورین اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری

   

کریم نگر میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح، ریاستی وزیر کے ایشور کی مخاطبت

کریم نگر۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بہبود کے ایشور نے ریاستی وزیربرائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیزگنگولا کملاکر، پداپلی رکن پارلیمنٹ وینکٹ نیتا، زیڈ پی صدر نشین کنوملا . وجیا ، سٹی میئر وائی سنیل راؤ کے ہمراہ ضلع پریشد کوارٹرس میں معمرین کیلئے قائم کردہ ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمرین ریاست کی دولت ہیں اور ان لوگوں کے لیے جنہوں نے حکومت اور دیگر شعبوں میں سماج کے لیے کام کیا ہے، ریاست تلنگانہ کے تشکیل کے بعدوزیر اعلی کے سی آر نے معمرین کے بہبود کیلئے ایک خصوصی محکمہ قائم کیا۔ معمرین ، معذور ، خواتین کے فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدام کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے لیے ریاست کے تمام ضلعی مراکز میں ڈے کیئر سنٹرز کا اہتمام کیا گیا تاکہ معمرین یہاں وقت گذار سکیں اور اپنے تجربات ایکدوسرے کے ساتھ بانٹ سکیں۔ حیدرآباد میں بحالی مرکز کے قیام کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بڑھاپا صرف جسم کے لیے ہوتا ہے دماغ کے لیے نہیں، گزشتہ زندگی کے تجربات اور نصیحتیں موجودہ نسل کی رہنمائی اور ترقی میں کارآمد ہونگے۔ قبل ازیں وزیر موصوف نے معمرین اور معذورین کے لیے آغاز کردہ ریسکیو گاڑی اور اسی عمارت میں قائم محکمہ معذورین کی بہبود کے دفتر کا افتتاح کیا۔ ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے کہا کہ اگر کوئی شخص قید تنہائی میں طویل زندگی گزار سکتا ہے تو سب کے ساتھ رہنے سے اس کی زندگی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں معمرین کیلئے خدمات کی فراہمی کا موقع میسر ہوا جنہوں نے مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے معاشرے کی تشکیل میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع پریشد صدر نشین کنوملا وجیا ، پداپلی کے رکن پارلیمنٹ وینکٹ نیتا، میئر وائی سنیل راؤ، ضلع کلکٹر آر وی کرنن، پولس کمشنر سبّارایڈو، ضلع پریشد سی ای او پرینکا، ڈی ڈبلیو او سبیتاعہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر للیتا دیوی، آر ڈی او آنند کمار، کارپوریٹر دنڈیگالا مہیشور، سینئر سٹیزن موہن ریڈی، کیشو ریڈی، جناردھن اور دیگر نے شرکت کی۔