معمرین میں شناختی کارڈس کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

جگتیال ۔ضعیف العمر معمرین خود اعتمادی سے زندگی گذار نا ہی ریاستی حکومت کا مقصد ہے ۔جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار اور ضلع پریشد چیر پرسن داوا وسنتا سریش نے یوم معمرین کیموقع پر آج آی یم اے ہال میں منعقدہ سینیر سٹیزن اجلاس میں معمرین میں شناختی کارڈس تقسیم کرتے ہوئے یہ بات کہی قبل ازیں معمرین کیلیے اولڈ ایج ہوم کے قیام کرنے والوں کی تہنیت پیش کی اس موقع انہوں نے کہا ک گھروں میں بڑے بزرگ رہنا افضل ہے وہی ہماری وراثت ہے انکی قدر کرنا ہر ایک کو چاہیے اور انکی زندگی میں خوشیاں دیں نہ کے انھیں بوجھ سمجھیں تلنگانہ حکومت نے معمرین پر خاص توجہ دے رہی جسکی نظیر نہیں ملتی اور شناختی کارڈ بھی تقسیم کر رہی ہے جگتیال میں ایک کروڈ کی لاگت سے اولڈ ایج ہوم کی عنقریب تعمیر عمل میں آئے گی ۔