معمر اور بے سہارا لوگوں کیلئے فلاحی پروگرام

   

حیدرآباد۔ 27 اگست (راست) پبلک گارڈن حیدرآباد میں ’’دوبارہ ‘‘نامی تنظیم کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں معمر اور عمر رسیدہ افراد کے علاوہ بے یارو مددگار و بے سہارا لوگوں کے لئے سیر و تفریح کے فلاحی پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر تنظیم سے وابستہ ذمہ دار افراد نے بتایا کہ انسانی جذبے کے ساتھ رضاکارانہ طور پر اس طرح کے افراد کی مدد کی جارہی ہے جنہیں مدد کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔ دوبارہ تنظیم کی جانب سے اس طرح کے افراد کی مدد کی جارہی ہے جو تنہائی محسوس کرتے ہوئے زندگی گذارتے ہیں اور انہیں طبی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ موجودہ حالات میں معمر افراد کے لئے اپنا کہنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ ایسے میں تنظیم کی جانب سے ضرورت مند افراد کی کھلے دل سے مدد کی جارہی ہے جس کی ہر گوشہ سے کافی تعریف بھی ہو رہی ہے۔