معمر ترین کرکٹر 108 برس کی ہوگئیں

   

لندن ۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) دنیائے کرکٹ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون 108 برس کی ہوگئیں، انگلینڈ کی سابق کھلاڑی آئلین ایش نے 7 ٹسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور وہ 30 اکتوبر1911 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔ آئلین ایش نے کہا ہے کہ اب وہ صرف کرکٹ دیکھتی ہیں اور خود کو تندرست رکھنے کے لئے یوگا بھی کرتی ہیں، طویل زندگی کیلیے خوش رہنا چاہیے۔ سابق کھلاڑی آئلین ایش نے1937 میں اپنا پہلا مقابلہ میچ آسٹریلیا کے خلاف جبکہ آخری انٹرنیشنل ٹسٹ میچ 1949میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔