بھوبنیشور : معمر سماجی کارکن ، گاندھیائی اور معروف ماہر ماحولیات پدم شری رادھا موہن کا جمعہ کے روز اوڈیشہ کے بھوبنیشور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔کنبے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پروفیسر رادھاموہن کافی عرصے سے علیل تھے اور انہیں نمونیا کے علاج کے لئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران آج ان کا انتقال ہوگیا۔ اس کی عمر 78 سال تھی۔وہ ایس سی ایس کالج ، پوری سے معاشیات کے پروفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔