کانپور 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 82 سالہ معمر پجاری رام اودھ داس نے ریلوے پولیس پر ان کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ انہیں کانپور ۔ دہلی شتابدی ایکسپریس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ وہ صرف دھوتی پہنے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سفر کیلئے ٹکٹ موجود تھا لیکن انہیں ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’ کیا ہم اب بھی برطانوی دور میں ہیں ؟ ‘۔ تاہم ایک عہدیدار نے کہا کہ رام اودھ داس غلطی سے دوسرے ڈبے میں سوار ہوگئے تھے اور انہیں صرف دوسرے کوچ میں سوار ہونے کیلئے کہا گیا تھا ۔