معمر شخص کی گھناؤنی حرکت سے انسانیت شرمسار

   

بھینسہ میں بی جے پی کا احتجاج، متاثرہ کم عمر لڑکی کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

بھینسہ : درندہ صفت ایک معمر وحشی شخص نے معصوم لڑکی کو اپنی حوس کا شکار بناتے ہوئے ظلم و زیادتی کی جس سے انسانیت سرمشار ہوگئی تفصیلات کے بموجب بھینسہ ڈیویژن کوبیر منڈل کے موضع نگوا کی نو سالہ نابالغ قبائلی لڑکی کے ساتھ اسی موضع کے 60 سالہ بی وٹھل نامی معمر شخص نے اپنی حوس کا شکار بناتے ہوئے عصمت ریزی کی ۔ یہ واقعہ اتوار کے دوپہر پیش آیا لیکن متاثرہ لڑکی ڈر و خوف کے عالم میں اپنے اوپر ہوئی ظلم و زیادتی کسی کو بتانے سے قاصر تھی ۔ لیکن دوسرے روز متاثرہ کی طبعیت خراب ہونے پر ہاسپٹل میں علاج کے دوران یہ معاملہ منظر عام پر آتے ہی متاثرہ کے افراد خاندان نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر فوراً بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر چندر شیکھر اور کوبیر سب انسپکٹر محمد شریف نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے معصوم لڑکی کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے جانچ کروائی نتائج میں معصوم لڑکی متاثر پائی گئی ۔ واقعہ کی اطلاع پر گذشتہ روز بی جے پی ضلعی صدر ڈاکٹر رما دیوی نے متاثرہ خاندان سے موضع نگوا پہنچکر ملاقات کی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج منظم کیا اور آج بھینسہ نرمل قومی شاہراہ 61 پر بی جے پی قائدین نے متاثرہ خاندان کے ساتھ زبردست احتجاج منظم کیا بعدازاں بھینسہ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرتے ہوئے بی جے پی قائدین کو احتیاطی طور پر گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جبکہ واقعہ کی اطلاع پر مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے بھی متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور میڈیا کو بتایا کہ خاطی کے خلاف پولیس نے اٹراسٹی ، پوکسو ایکٹ کے علاوہ 376 دفعہ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا اور متاثرہ لڑکی کو حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون اور مکمل انصاف فراہم کرتے ہوئے خاطی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا تیقن دیا۔