بیروت ۔ 7 نومبر (ایجنسیز) لبنانی حکام نے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے کے سفر پر عائد کردہ پابندی ختم کر دی ہے اور ضمانت کی رقم میں بھی تخفیف کردی ہے تاکہ اس کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکے۔ جمعرات کے روز یہ بات عدالتی حکام اور قذافی کے بیٹے کے وکیلوں نے بتائی ہے۔ یہ فیصلہ ملکی عدالتی حکام نے کیا ہے۔ اس سے قبل لیبیا کے ایک وفد نے لبنان کا دورہ کیا اور اس رہائی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔ ماہ اکتوبر کے وسط میں لبنانی جج نے سابق لیبیائی لیڈر کے بیٹے کو 11 ملین ڈالر کی رقم کے بدلے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم یہ پابندی پھر بھی عائد رکھی تھی کہ رہائی کے باوجود وہ لبنان سے باہر نہیں جا سکے گا۔