معمر ٹرین مسافرین کے زیورات کا سرقہ

   

حیدرآباد ۔ /15 اگست (سیاست نیوز) ٹرین میں سفر کرنے کے دوران معمر مسافرین کے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب وینکٹادری ایکسپریس میں سفر کرنے والے ستیہ نارائینا اور اس کی بیوی ساکن عنبرپیٹ تروپتی سے بذریعہ ٹرین شہر لوٹ رہے تھے کہ نامعلوم سارقین نے ان کے بیگ کا سرقہ کرلیا جس میں 15 تولے طلائی زیورات موجود تھے ۔ معمر جوڑے نے ریلوے پولیس کو بتایا کہ سارقین نے انہیں اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ سفر کے دوران محو خواب تھے ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔