میور بھنج۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے ضلع میور بھنج میں باغبانی کے توسیعی مزدور کی حیثیت سے کام کرنے والا ایک مالی حیرت انگیز طور پر کروڑپتی نکلا جس کے پاس کروڑہا روپئے کی جائیداد موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔ ایک دھاوے کے دوران اس کے قبضہ میں تین منزلہ بنگلہ، 12 قیمتی پلاٹس، ایک پولٹری فارم، 3 موٹر سائیکلس، سونا چاندی اور دیگر زیورات کے علاوہ 1.5 لاکھ روپئے نقد پائے گئے۔ اس کی معلوم آمدنی کے ذریعہ سے کہیں زیادہ دولت و اثاثوں کی موجودگی کے بارے میں باوثوق ذریعہ سے اطلاع ملنے کے بعد یہ دھاوے کئے گئے تھے۔