معمول کی رقم میں 20روپئے کے کمی پر ٹرک ڈرائیور کا قتل

   

Ferty9 Clinic

بنڈہ (اترپردیش)۔20 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہمیرپور ضلع اترپردیش میں جمعرات کو ریت کی کانوں کے ایک محافظی دستے نے ایک ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا کیونکہ اس ڈرائیور نے معمول کی رقم 50روپئے کے بجائے مبینہ طور پر 30روپئے دینے چاہے تھے ۔ یہ بات پولیس کے بعض عہدیداروں نے بتائی ۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر سولار ، راکیش کمار پانڈے نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو 4بجے شام کے قریب ہوا ۔ متوفی کے والد کی شکایت پر چار افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ،پولیس مصروف تحقیقات ہے۔