معیاری برقی سربراہی کے لیے جدید ٹکنالوجی کا استعمال

   

الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی نارتھ زون کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ نارتھ زون الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اپنے صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹکنالوجی دستیاب کرائی ہے ۔ اس نے بجلی کی شکایات کو دور کرنے اور ’ واٹس ایپ چیٹ بوٹ ‘ کے ساتھ خدمات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ واٹس ایپ کے ذریعہ شکایات کرنے اور اس کا اسٹیٹس جاننے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک خصوصی نمبر مختص کیا گیا ہے ۔ صارفین کو فون نمبر 79016-28348 کے واٹس ایپ پر چیٹ کرنے کے لیے مختص کیا گیا ۔ اس واٹس ایپ نمبر پر ٹی جی این پی ڈی سی ایل کال سنٹر میں رجسٹر شکایت ، ٹریک ، ایجنٹ کے ساتھ چیٹ جیسے اختیارات دستیاب ہوں گے ۔ صارفین اپنا یونک سرویس نمبر درج کرنے پر اس کی تمام تفصیلات حاصل ہوئی ہے ۔ جس کے بعد صارف جس بھی مسئلہ کا سامنا کررہے ہیں اسے منتخب کر کے شکایت درج کرسکتے ہیں یا وہ ایجنٹ سے براہ راست چیٹ کرسکتے ہیں ۔ شکایت درج ہونے کے بعد ایک آئی ڈی بنائی جاتی ہے ۔ جس کی تفصیلات صارف کو پیغام کی صورت میں بھیجی جائے گی ۔ شکایت متعلقہ افسر کو بھی روانہ کی جائے گی ۔ صارف اپنی شکایت آئی ڈی کے ذریعے کسی بھی وقت اپنے مسئلے کی پیشرفت کو دیکھ سکتے ہیں ۔ مسئلہ حل ہونے کے بعد صارف کو ایک IVRS کال موصول ہوگی ۔ ان سے اس معاملے پر رائے دینے کو کہا جائے گا ۔ اگر صارف مطمئن نہیں ہے تو وہ وہی شکایت کو دوبارہ درج کرواسکتے ہیں ۔ صارفین اپنی شکایات کو ٹول فوی نمبر 1912 پر بھی درج کراسکتے ہیں اور ٹی جی این پی ڈی سی ایل کی آفیشیل ویب سائٹ tgnpdcl.com پر بھی دستیاب ہے ۔۔ ش