ورنگل نٹ کا دوروزہ کانوکیشن، محمد صفوان کو نمایاں مقام
پروفیسر سدھیر کے جین، ڈاکٹر این کلائی سلوئی، پروفیسر این وی رمنا رائو کا خطاب
ورنگل ۔4؍ستمبر سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بورڈ آف گورنرس ،سینٹ ، ڈائریکٹرآف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ورنگل (نٹ) کی جانب سے آج صبح 10بجے اڈیٹوریم میں دوروزہ کانوکیشن پروگرام (یوجی، پی ایچ ڈی) کا انعقاد عمل میںلاگیا۔ پروفیسر این وی رمنا رائو چیرپرسن بورڈ آف گورنرس اینڈ ڈائریکٹر ، نٹ ورنگل نے صدارت کی۔ کانوکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر سدھیر کے جین وائس چانسلر ، بنارس ہندو یونیورسٹی وارنسی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ نٹ کا مقام ملک پہلا ہے۔ یہاں کے طلباء وطالبات سارے ملک میں نمایاں مقام حاصل کررہے ہیں۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ ساری زندگی طالب علم کی طرح ہر شعبہ حیات میں سیکھتے رہیں سیکھنے کے طریقہ کار کو کبھی ختم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ساری زندگی مثبت پہلوئوں پر عمل کرتے ہوئے گذاریں، صحت کیلئے معیاری غذا کا استعمال کریں۔ڈاکٹر این کلائی سلوی ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر سکریٹری ، ڈی ایس آئی آر گورنمنٹ آف انڈیا نے کہا کہ روزگار کیلئے پیشہ وارانہ تعلیمات کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ملک کی ترقی نوجوانوں کے کاندھوں پر ہے۔ ملک کا نوجوان معیاری تعلیم معیاری غذا کا استعمال کرتا ہے تو معیاری ترقی ہوگی۔ہمارے نوجوانوں نے سائنس و ٹکنالوجی میں جو مظاہرہ کررہے ہیں اسکی سابق میں نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ ہرفردکو معیاری تعلیمات سے آراستہ ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر جملہ 1782طلباء کو ایوارڈپیش کیا گیا۔ 98طلباء کو پی ایچ ڈی کی ڈگری عطاکی گئی۔ تمام ٹاپرس کو گولڈ میڈل عطاکیا گیا۔ پروفیسر این وی رمنا رائو نے اس موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ورنگل کی ترقیاتی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع ورنگل کے متوطن محمد صفوان ناظیم ولد محمد ناظم الدین والدہ سیدہ تسنیم گورنمنٹ ٹیچر کو بہترین ٹاپرس میں سبقت لے جانے پر سند عطاکیا گیا۔ اور انکی کوششوں کو خوب سراہا گیا۔ اس خصوص میں ورنگل کے کئی ایک اشخاص حسن الدین قائد ٹی این جی او، محمد سراج الدین معتمد مسلم ویلفیر سوسائٹی، سوامی، وحید گلشن صحافی، اقبال علی موظف ڈپٹی کمرشیل ٹیکس آفیسر،ڈاکٹر محمد بہادرعلی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج، ڈاکٹر میر کوکب علی پرنسپل، سید عثمان اقبال سماجی خدمت گذار،ممتاز شاعر تاج مضطر نے مبارکباد پیش کی ہے۔