نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور لوگوں کے لیے معیاری صحت دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے مقصد سے کام کرنا جاری رکھے گی۔ مودی نے یہ تبصرہ آج دنیا بھر میں منائے جانے والے ‘عالمی یوم صحت’ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ‘‘عالمی یوم صحت کے موقع پر، ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے سیارے کو صحت مند بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہماری حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور لوگوں کے لیے معیاری صحت دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی۔مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بھی لوگوں کو مبارکباد دی اور ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت اصل دولت ہے ، سونے اور چاندی کے ٹکڑے نہیں۔