معیشت بھنور میں مبتلا ، شرح ترقی میں کمی

,

   

نئی دہلی : ہندوستانی معیشت بھنور میں پھنسی معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس مالیاتی سال شرح ترقی میں پانچ فیصد کمی ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگس نے کہا کہ کوروناوائرس پر قابو پانے میں مشکلات، ناقص پالیسی اقدامات اور بعض دیگر نقائص کے نتیجہ میں شرح ترقی میں زبردست گراوٹ آنے کا اندیشہ ہے۔ ایس اینڈ پی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سال 2021ء میں معیشت میں اچھال آ سکتا ہے اور شرح ترقی 6.9 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ معیشت گھٹنے سے ہندوستان کو دو سال میں تین ٹریلین ڈالر کی پیداوار کا نقصان ہورہا ہے۔