نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے لئے حکومت کو انہوں نے جو صلاح دی وہ مناسب تھی اور اب ریزور بینک نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ۔مسٹر گاندھی نے چہارشنبہ کو ٹویٹ کیاکہمعیشت کے سلسلے میں مہینوں سے جو وارننگ میں دے رہا ہون،آر بی آئی نے اب اس کی تصدیق کی ہے ۔حکومت کو یہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ خرچ کریں اور نہ ہی زیادہ ادھار دیں۔ غریبوں کو پیسہ دیں اور صنعت کاروں کو ٹیکس میں راحت نہ دیں۔کھپت بڑھا کر معیشت میں بہتری لانے کا کام شروع کریں ۔میڈیا کے ذریعہ سے جو خطرناک پیغام پھیلایا جارہا ہے ،اس سے غریبوں کو مدد نہیں ملے گی اور نہ ہی معاشی بحران سے نجات ملے گی۔اس کے ساتھ ہی راہول نے ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ریزرو بینک نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے لئے کھپت بڑھانا اور قرض دینا کم کیا جانا ضروری ہے ۔