معیشت پہلے سہ ماہی میں 23.9 فیصد سکڑ گئی

   

نئی دہلی : ہندوستانی معیشت اپریل تا جون کے سہ ماہی مدت میں ریکارڈ گراوٹ سے دوچار ہوئی جبکہ مجموعی دیسی پیداوار (GDP) میں 23.9فیصد کی کمی آگئی ہے ۔ اس تشویشناک تبدیلی کی مختلف وجوہات ہیں جیسے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن اور سرمایہ کاری میں کمی وغیرہ ۔ اس مدت میں صارف کی طلب میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔ مینوفیکچرنگ ، کنسٹرکشن ، تجارت ، ہوٹل انڈسٹری اور ٹرانسپورٹ سیکٹرس میں بہت زیادہ انحطاط نوٹ کیا گیا ۔ مصارف کے معاملے میں حکومت کم تر سرمایہ کاری اور وصولیات میں کمی کے سبب محدود اخراجات پر مجبور ہوگئی جس کی وجہ سے تمام متعلقہ سرگرمیوں پر اثر پڑا ۔ روزگار بھی متاثر ہوا ہے ۔ اپریل تا جون کی مدت میں نیشنل لاک ڈاؤن کا زیادہ تر حصہ گذرا اور یہ معاشی انحطاط کا بڑا سبب ثابت ہوا ہے ۔