راہل گاندھی نے کہا کہ معاشی بحران کی وجہ پورے ہندوستان اور خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں کافی ناقابل بیان حالات ہیں، اسکے باوجود حکومت وقت کے پاس اس پریشانی سے نکلنے کےلیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ آپ کو معلوم ہو کہ کسادبازاری کے تعلق سے راہل گاندھی مودی سرکار پر مسلسل حملہ آور ہوتے ہیں انہوں نے جمعہ کو بھی اپنی ٹویٹ کے ذریعے نشانہ بنایا۔ ” دیہی علاقوں نے حالات بہت خراب ہیں، معیشت تباہ ہو چکی ہے اور حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کےلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی مندی کے حوالہ سے راہل گاندھی نے کہا کہ مندی سے باہر آنے کا اس حکومت کے پاس کوئی تدابیر نہیں ہے اس لیے اسے کانگریس کا سہارالینا چاہئے ۔ انھوں نے کہا، ’’ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو کساد بازاری سے نمٹنے کے لیے کانگریس کے منشور کی مددلینی چاہئے جس میں صورتحال کا پیشگی طور پر اندازہ لگاکر اس سے نمٹنے کی تدابیر بتائی گئی ہیں ۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے ، دیہی کھپت عام طور پر شہری کھپت کے مقابلہ تیزی سے بڑھتی ہے لیکن اس سہ ماہی کا رخ اس کے بالکل مخالف ہے ۔ستمبر سہ ماہی میں دیہی کھپت سات سال میں سب سےزیادہ نیچلی سطح پر ہے۔