معیشت کو سرجری درکار، حکومت مرہم لگانے میں مصروف: کانگریس

   

ممبئی۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت معیشت کے لیے صرف مرہم کا استعمال کررہی ہے جبکہ اسے سرجری کی ضرورت ہے، کانگریس نے آج اس ریمارک کے ساتھ مطالبہ کیا کہ توجہ روزگار پیدا کرنے والے شعبوں جیسے کنسٹرکشن اور ٹیکسٹائلس پر مرکوز کرنا چاہئے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے یہ بھی کہا کہ جی ایس ٹی اسٹرکچر کی اصلاح ہونا چاہئے اور منریگا اسکیمات کے لیے مزید فنڈس فراہم کیے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت جس پریشانی سے دوچار ہے وہ عالمی سطح کے مضر اثرات کا نتیجہ ہے اور حکومت کی غلط پالیسی نے بھی اپنا رول ادا کیا ہے۔