معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے ملک اُبھرنے لگا ہے :کووند

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے آج کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 وبا کے دوران ملک کی معیشت کو ہونے والے نقصان سے ملک ابرنے لگا ہے ۔بجٹ اجلاس کے پہلے روز پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا ، “کورونا کے دور میں ہر ہندوستانی کی جان بچانے کی کوششوں کے درمیان اس ملک کی معیشت کو جو نقصان ہوا اس سے ملک ابرنے لگا ہے یہ آج کئی اشارے کے ذریعہ واضح ہوتا جارہا ہے ۔ ان مشکل اوقات میں بھی ، ہندوستان دنیا کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش جگہ کے طور پر ابھرا ہے ۔