لندن ۔انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ایان مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، سیم بلنگز،جوز بٹلر، سیم کررن، کرس جورڈن، لیام لینگوسٹن، ڈیوڈ ملان، ٹیمل ملز شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ عادل رشید، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔انگلینڈ کیلئے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا دستیاب نہ ہونا ایک بڑا جھٹکا ہے کیونکہ وہ ذہنی صحت کو مستکم کرنے کے عمل سے گزررہے ہیں۔