لندن۔ تجربہ کارآف اسپن آل راؤنڈر معین علی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کی جانب سے ٹیم کا حصہ بننے کی درخواست کے باوجود اگلے سال انگلینڈ کے ٹسٹ دورہ ہندوستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔معین علی ستمبر2021 میں لی گئی ٹسٹ سبکدوشی سے باہر آئے جب جیک لیچ کمر میں تناؤکے فریکچر کی وجہ سے ایشز سے باہر ہوگئے تھے ۔ معین نے سنسنی خیز ایشز سیریز میں چار میچ کھیلے،انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف اوول ٹسٹ میں49 رنزسے جیت کے بعد معین نے ٹسٹ سے دوبارہ کنارہ کشی اختیار کی۔معین نے کہا کہ وہ شروع سے ہی جانتے تھے، خاص طور پر جب وہ ہندوستانی مقامات سے واقف ہیں! میک کولم نے مجھ سے دوبارہ پوچھا جب دوسرے دن میری چھٹی تھی۔ میں نے کہا نہیں۔ میں ہندوستان نہیں جا رہا ہوں۔ کوئی راستہ نہیں ہے کہ میں نہیں جا رہا ہوں۔ ۔ ٹسٹ کریئر کا طرح ختم کرنا اور ایک حیرت انگیز دن کا حصہ بننا اچھا ہے۔معین علی نے آئی سی سی کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ ہندوستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ایشز 2-2 سے ڈرا کرنے کے بعد انگلینڈ کا اگلا ٹسٹ امتحان اگلے سال 25 جنوری سے 11 مارچ تک ہندوستان کا پانچ میچوں کی سیریز کا دورہ ہے، جس کے مقامات حیدرآباد، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ، رانچی اور دھرم شالہ ہوں گے۔معین نے مزید کہاکہ مجھے اب بھی یقین نہیں آتا کہ میں نے اتنا اچھا کیا ہے، لیکن اس طرح ختم کرنا بہت اچھا تھا۔ یہ مشکل فیصلہ تھا، لیکن میرے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں تھا، یہ ایک فری ہٹ تھی۔ مجھے میک کالم اور اسٹوکیسی کی طرف سے کال آئی تھی، میں مجھے لگا کہ میں بولنگ ٹھیک کررہا ہوں، لیکن انگلی ہی ایک مسئلہ تھا۔ مجھے بولنگ کے بارے میں کوئی فکر نہیں تھی۔اب تک، 35 سالہ معین نے انگلینڈ کے لیے 68 ٹسٹ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے اپنے آف اسپن سے 204 وکٹیں لینے کے علاوہ پانچ سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 3,094 رنز بنائے ہیں۔ حال ہی میں انگلینڈ کو سست اوور ریٹ کی وجہ سے 19 ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ پوائنٹس گنوانے پڑے ہیں، جس سے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کا دورہ زیادہ اہم ہوگیا۔