معین علی کو ’آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘ کا اعزاز

   

لندن : انگلینڈ کے کرکٹر اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم چینائی سوپر کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر عطا کئے جانے والے اعزازات کے تحت ’’آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (OBE)‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ معین جو گزشتہ سال کے اواخر ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے، انھوں نے اپنے اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنی کارکردگی پر اطمینان و فخر کا احساس ہورہا ہے۔ معین نے سفید گیند کی کرکٹ کے اپنے کریئر کو طوالت دینے کی خاطر ٹسٹ کرکٹ کو چھوڑا ہے۔ اور انھوں نے اپنے فیصلے کو حق بجانب ثابت کیا ہے۔ ان کی مجموعی کارکردگی اور آل راؤنڈ مظاہروں کے اعتراف میں انھیں ’’او بی ای‘‘ سے نوازا گیا ہے۔