فیروز کوہ (افغانستان) 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مغربی غور صوبہ میں فوج کے زبردست دباؤ کی وجہ سے 69 جنگجوؤں نے فوج کے سامنے خودسپردگی کردی۔ صوبائی گورنر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔گورنر غلام ناصر خواجہ نے بتایا کہ افغان فوج نے گزشتہ ایک ہفتے سے شہراک ضلع میں جنگجوؤں کے صفائے کے لئے مہم چلارکھی ہے اور اب تک تقریبا 300 جنگجوؤں نے خودسپردگی کی ہے اور 69 جنگجوؤںنے پیر کی شام ہتھیار ڈالے ۔
