برلن : جرمن چانسلر انجیلامرکل کے مطابق وہ مغربی بلقان کے ممالک کو یورپی یونین میں ضم کرنے کو ضروری سمجھتی ہیں۔ سربیا کے صدر الیگزانڈر ووچِچ سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یورپ کی جیواسٹریٹیجک دلچسپی برقرار ہے۔ سربیا، مونٹی نیگرو، بوسنیا ہرزیگوینا، شمالی مقدونیہ، البانیہ اور کوسوو یورپی یونین کی رکنیت کے لیے کوشاں ہیں لیکن ابھی انہیں بہت سی اصلاحات کرنی ہیں۔ چانسلر مرکل کا کہنا تھا کہ ابھی ان ممالک کو طویل سفر طے کرنا ہو گا۔ جرمن چانسلر آج البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ پہنچ رہی ہیں، جہاں وہ مغربی بلقان کے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔