مغربی بنگال اسمبلی میں بی جے پی ارکان کی ہنگامہ آرائی

   

Ferty9 Clinic

گورنر خطبہ پڑھے بغیر ہی ایوان سے راج بھون چلے گئے، چیف منسٹر ممتا بنرجی کا شدید ردعمل

کولکاتا: بنگال اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن بی جے پی ممبران اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے گورنر اپنا خطبہ پڑھے کے بغیر اسمبلی سے راج بھون چلے گئے ۔ایک گھنٹے تک گورنر اسمبلی میں موجود رہے ۔ممتا بنرجی اور گورنر نے بار بار اپوزیشن لیڈران کو خاموش کرانے کی کوشش کی ۔مگر بی جے پی کے ممبران خاموش نہیں ہوئے ۔اس کے بعد گورنر اپنی خطبہ کا پہلا اورآخری صفحہ کے چند سطور پڑھ کر اسمبلی سے روانہ ہوگئے ۔اسمبلی ہال سے رخصت کرنے کے لئے ممتا بنرجی اور اسپیکر بمان بنرجی گاڑی تک ہال کے باہر آئے۔ اپنی تقریر شروع کرنے سے قاصر گورنر نے ایک سے زیادہ بار اسمبلی ہال سے باہر جانے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ نے ان سے اسمبلی نہیں چھوڑنے کی درخواست کی۔ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے گورنر کی تقریر سے شروع ہونا تھا۔ لیکن جیسے ہی گورنر اسمبلی میں داخل ہوئے ۔بی جے پی کے ممبران اسمبلی احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ گورنر نے بار بار بی جے پی ممبران اسمبلی کو پرسکون رہنے کی تاکید کی۔ لیکن اس سے احتجاج ختم نہیں ہوا۔ اس کے بعد گورنر اسمبلی چھوڑنے والے تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے ان سے ہاتھ جوڑ کر اسمبلی سے باہر نہیں جانے کی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ کی درخواست پر گورنر اسمبلی ہال میں روک گئے ۔اس کے بعد گورنر نے اپوزیشن لیڈر بھندو ادھیکاری اور پارلیمانی امور کے وزیر پارتھو چٹرجی کو طلب کیا۔ لیکن اس کے باوجود تعطل ختم نہیں ہوسکا ۔اس کے بعد جب گورنر نے دوبارہ اسمبلی سے باہر جانے کی کوشش کی تو ترنمول کی خواتین اراکین اسمبلی نے ان کا راستہ روک دیا۔ گورنر دوبارہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی نے نعرے بازی شروع کردی۔ گورنر نے اسمبلی سے باضابطہ خطاب نہیں کیا صرف چند سطور پڑھ کر بجٹ سیشن کا اغاز کردیا۔گورنر ایک گھنٹے تک اسمبلی ہال میں رہے ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس پورے واقعے پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔بی جے پی کے ارکان ریاست میں حال ہی میں ہوئے مجالس مقامی کے انتخابات میں تشدد اور ریاگنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ایوان میں زبردست ہنگامہ آرائی کرتے رہے۔ احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ گئے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی تھے جس پر نعرے تحریر کئے گئے تھے۔ اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے خلاف ترنمول کانگریس کے ارکان نے بھی نعرے بازی کی اور بی جے پی کے احتجاج کی مخالفت کی۔