مغربی بنگال الیکشن: آخری مرحلہ میں 77فیصد ووٹنگ

,

   

کولکتہ : مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے ٹھویں اورآخری مرحلہ کے تحت35سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے گئے ۔کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے آج آٹھویں اور آخری مرحلے کی پولنگ ہو ئی۔شام 6:30بجے تک 76.70فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ان انتخابات میں 84 لاکھ سے زائد ووٹرس35 اسمبلی نشستوں پر 283 سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹنگ مشینوں میں بند کرچکے ہیں ۔ سب کی نگاہیں ترنمول کانگریس کے برہم ضلعی صدر انوبرتا منڈل پر ہوں گی جو الیکشن کمیشن کی کڑی نگرانی میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منڈل کو جمعہ کی شام سات بجے تک نگرانی میں رکھا گیا ہے کیونکہ ریاست میں چیف انتخابی افسر کو ان کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔چھلے سات مراحل میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کیدرمیان براہ راست مقابلہ ہوا ہے۔آٹھویں مرحلے میں ٹی ایم سی اور کانگریس اور بائیں بازو اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ کا امکان ہے۔۔ یہاں دونوں کانگریس اور ٹی ایم سی ، مسلم ووٹروں سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔2019 کے لوک سبھا انتخابات اور 2016 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈروں کو بھی اسی طرح کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ انتخابی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پچھلے سات مراحل کے دوران ، خاص طور پر چوتھے مرحلے کے پولنگ کے دوران ، جس میں کوک بہار میں پانچ افراد کی موت ہوئی تھی ، جس کے تناظر میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ۔عہدیدارنے بتایاہے کہ الیکشن کمیشن نے آٹھویں مرحلے میں آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی افواج کی کم از کم 641 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ، جن میں سے 224 کمپنیوں کو بیر بھوم ضلع میں تعینات کیا گیا۔ آج رائے دہی کے دوران تشدد کے اکا دکا واقعات کی بھی اطلاع ہے۔