مرکزی نیم فوجی دستے کی 12 کمپنیاں بنگال پہنچ گئیں
کولکتہ : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے قبل مرکز ی نیم فوجی دستے کی کم از کم 12 کمپنیاںآج صبح مغربی بنگال پہنچ گئیں ۔ریلوے اسٹیشنوں پر ، سی آر پی ایف اور مغربی بنگال پولیس کے اعلی افسران نیم فوجی دستے کا استقبال کے لئے موجود تھے ۔الیکشن کمیشن نے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان25 فروری تک کرسکتی ہے اس سے قبل تک مغربی بنگال میں مرکزی فورس کی 125 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سی آر پی ایف کی 60 کمپنیاں ، شاسترا سیما بل کی 30 کمپنیاں اور سنٹرل صنعتی سیکیورٹی فورس کی پانچ کمپنیوں اور ہند۔ تبتی بارڈر پولیس کی کمپنیاں اگلے کچھ دنوں میں بنگال پہنچ جائیں گی ۔انتخابی مہم شروع شروع ہونے سے قبل مرکزی فورسیس کی تعیناتی کا فیصلہ رائے دہندگان میں اعتماد کو بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے ۔کمیشن نے بتایا کہ اس وقت ریاست کے حساس علاقوں میں ان فورسیس کی تعیناتی کی جائے گی ۔مرکزی فورسیس کے جوان حساس علاقوں میں مارچ کرنے سے کے علاو ہ رات میں گشت بھی کریں گے ۔ پرولیا اور جھاڑگرام اضلاع کے لئے ہر ایک سی آر پی ایف کی زیادہ سے زیادہ نو کمپنیوں کو تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔سیکیورٹی اہلکار روزانہ 8 بجے تک چیف الیکٹورل آفیسر کو رپورٹس بھیجیں گے ۔مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے انتخابات اپریل؍ مئی میں ہونے کا امکان ہے ۔