کولکتہ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام)دو افراد آج اُس وقت جھلس گئے اور بعض عارضی دوکانات کو نقصان پہنچا جبکہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں آج علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کے ارکان عملہ نے کہاکہ 4.30 بجے شب آگ بھڑک اُٹھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ یہ آتشزدگی شاپورجی عمارت کے روبرو ہوئی تھی۔ 4 فائر ٹنڈرس کی خدمات مختص کی گئی تھیں جنھوں نے 3 گھنٹے بعد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ دو افراد جن میں ایک فائر فائٹر اور ایک مقامی نابالغ شہری ہے جھلس گئے۔ آتشزدگی کی وجہ ہنوز نامعلوم ہے۔